ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مئی2021ء) خانہ کعبہ اور مسجد نبوی دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقامات ہی۔ ہر مسلمان کی زندگی کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اسے زندگی میں کم از کم ایک بار ان مقامات کی زیارت ضرور نصیب ہو تاکہ مرتے وقت اس کی یہ محرومی اسے تکلیف میں مبتلا نہ رکھے۔ سعودی حکومت نے بھی اہلِ اسلام کی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہر سال ایک کروڑ سے زائد افراد کو عمرہ کی اجازت دے رکھی ہے تاہم گزشتہ سال کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں نے درجنوں ممالک کے لاکھوں مسلمانوں کو اس عظیم سعادت سے محروم کر دیا تھا۔
خصوصاً پاکستان کے عمرہ زائرین جن کی تعداد ہر سال سولہ سترہ لاکھ ہوتی ہے، وہ بھی چند ہزار کی گنتی میں ہی یہ سعادت حاصل کر سکے تھے۔