نوجوان نے سکیٹنگ شوز پہن کر 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کود کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

 ایک بھارتی کھلاڑی نے رسی کودنے میں


نیا 
عالمی یکارڈ بنایا ہے۔انہو نے سکیٹنگ شوز پہن کر صرف 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودی۔

21سالہ زورآور سنگھ اس سے پہلے بہت سے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے میں چھ دن اور ہر روز 4 گھنٹے سکیٹ پررسی کودنے کی مشق کی ہے۔
زورآور سنگھ کا کہنا ہے کہ ہائی سکول میں وہ ڈسک پھینکا کرتے تھے
نہوں نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے رسی کودنا شروع کر دیا۔زورآور سنگھ اس سے پہلے سامنے کی طرف رسی کودتے ہوئے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ممبا ٹرکس کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔رسی کودتے ہوئے  30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ریورس ڈبل کا ریکارڈ بھی اُن کے پاس ہے۔لمبی رسی سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بار کودنے کا ریکارڈ بھی زورآور سنگھ نے بنایا ہے