غازی روڈ کی نجی کالونی کے نوجوان نے بھائی کی جانب سے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر خودکشی لی
لاہور میں 18سالہ نوجوان نے 'پب جی' گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنی جان لے لی،غازی روڈ کی نجی کالونی کے نوجوان نے بھائی کی جانب سے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر خودکشی لی۔ ہ معروف موبائل گیم ''پب جی (PUBG)'' کھیلنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جُڑتی ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اُتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ''چکن ڈنر'' دیا جاتا ہے۔ اس گیم نے نوجوانوں کو شدت پسند بنا دیا ہے اور کئی نوجوان اس گیم کی وجہ سے قتل و غارت کر چکے ہیں جبکہ بہت سے نوجوان خودکشیاں بھی کر چکے ہیں۔