Pepperoni Pasta Salad Recipe In Urdu پیپرونی پاستا سلاد بنانے کی ترکیب

Ingredient1111s پیپرونی 100گرام. 
2 پاستا 100گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
5 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
6 چینی آدھا چائے کا چمچ
7 براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
8 کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
9 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
10 ہاٹ ساس ایک کھانے کا چمچ
Step by Step Instructions - تیار
11 بروکلی کے پھول 100گرام
12 کاٹج چیز ایک پیالی
13 سویا باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
14 ہری مرچیں دو عدد


15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
کرنے کی ترکیب
  1. 1سب سے پہلے سلاد کی ڈریسنگ تیار کرلیں ۔اس کے لئے ایک بوتل میں نمک، براؤن شوگر، سرکہ، گدری پسی ہوئی کالی مرچ ،ہاٹ ساس اور کوکنگ آئل ڈال دیں اور بوتل کو اچھی طرح بند کرکے تین سے چار منٹ تک تیزی سے ہلائیں۔ ڈریسنگ کو سلاد تیار کرنے تک فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2چھوٹے سائز کے پاستا کو ابال کر رکھ لیں،بروکولی کے پھولوں کو ابلتے ہوئے پانی میں نمک اور چینی کے ساتھ تین سے چار منٹ ابالیں پھر چھلنی میں ڈال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہادیں۔
  3. 3کاٹج چیز کو کچن کاؤنٹر پر رکھ کر ہتھیلی سے رگڑیں پھر اس میں نمک، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور سویا ملا کر اس کو چوکور پلیٹر میں لگا کر فریج میں رکھیں پھر اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
  4. 4بڑے پیالے میں پیپرونی،بروکولی،کاٹج چیز اور بے بی ٹماٹو ڈالیں اور اس پر تیار کی ہوئی کوکنگ آئل کی ڈریسنگ ڈال کر دولکڑی کے چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔