Live Updates وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص کے بعد عمران خان کا ٹیسٹ گذشتہ روز کیا گیا
ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2020) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی اب رپورٹ آگئی ہے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں