سکینڈنیوین ممالک میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگا، پاکستان اور خلیجی ممالک میں 16 گھنٹے کا روزہ رکھا جائے گا
ناروے جہاں دنیا کا طویل ترین روزہ رکھا جائے گا، سکینڈنیوین ممالک میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگا، پاکستان اور خلیجی ممالک میں 16 گھنٹے کا روزہ رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ کچھ ممالک میں جمعہ کے روز پہلا روزہ تھا، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ممالک میں کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔
ان روزوں کا دورانیہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس برس روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔ دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ سکینڈنیوین ممالک میں رکھا جائے گا جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔ سکینڈنیوین ممالک میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں