سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئ
فی تولہ سونا مزید 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 300 روپے اور دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 86 ہزار 76 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، فی تولہ سونا مزید 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 300 روپے کا ہوگیا۔ کراچی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 300 روپے اور فی اونس 1721 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 86 ہزار 76 روپے کا ہوگیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment