اور ایس ڈی 865 کے ساتھ ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو متعارف کرا دئیے گئے

ون پلس نے  ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو پیش کر دیا ہے۔ون پلس نے  وعدہ کیا تھا کہ  اُن کا اگلا فون 1000 ڈالر سے کم قیمت کا ہوگا۔ ون پلس نے نئے پرو ورژن کو 999 ڈالر میں پیش کر کے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے جبکہ اس فون کی دوسری کنفگریشن اس سے 100 ڈالر سستی ہے۔اس کے برعکس ون پلس 8 کی قیمت 700 ڈالر سے شروع ہوگی ہے۔
یہ دونوں  نئے ماڈل 29 اپریل سے ون پلس کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔
امریکا میں انہیں ایمزون اور دوسرے بڑے کیرئیرز پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ون پلس 8 پرو
ون پلس  8 پرو میں 6.78 انچ فلوئیڈ  (Fluid)ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔اس برانڈ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا  اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کےساتھ پہلا ڈسپلے ہے۔یہHDR10+ سپورٹ کے ساتھ  10-bit پینل ہے۔اس میں شامل HDR Boost پرانے 8-bit کانٹنٹ کو بڑھاتا ہے۔
   اس میں شامل MEMC فیچر 24fps ویڈیو کو 120fpsمیں تبدیل کر سکتا ہے۔اس بڑی تبدیلی کےلیےون پلس نے اپنے سافٹ وئیر کو بھی اس کے مطابق آپٹمائز کیا ہے۔پچھلے پروماڈل کے برعکس اس فون میں  پاپ اپ کیمرے کی بجائے سادہ پنچ ہول کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ون پلس 8 پرو کمپنی کا پہلا فون ہے جو آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔