آئی فون ایس ای کو آپ چاہے کچھ بھی سمجھتے رہیں لیکن بظاہر یہ بہتر چپ سیٹ اور اچھے کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آئی فون 8 کا بہتر ورژن ہے۔ اس میں ایک اور نیا پن فون کے رنگوں کا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
نئے آئی فون ایس ای میں ٹرو نون (True Tone) کے ساتھ آئی فون 8 کا 4.7 انچ کا ”ریٹینا ایچ ڈی“ ڈسپلے ہے۔ یہ ڈسپلے ڈولبی ویژن اور ایچ ڈی آر 10 پلے بیک کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے گرد بڑے بیزل اور نیچے سفائر کرسٹل سے ڈھکا کپیسٹیو ٹچ آئی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔