اوپو اے 12 میں 6.22 انچ کا ایل سی ڈی پینل ہے، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی پلس (720 x 1520 پکسل) ہے۔ڈسپلے کے واٹر ڈراپ نوچ کٹ آؤٹ میں اس کا 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون میں ہیلیو پی 35 چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو ایو ایس بی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ کلر او ایس 6.1.2 انسٹال ہے۔
نیلے اور سیاہ رنگوں میں پیش کیے گئے اس فون کے 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 24 لاکھ 99 ہزار انڈنیشی روپیا یا 160 ڈالر ہے۔