کورونا وائرس کی30اقسام؟ سائنسدانوں کے نئے انکشاف نے دنیا کو چکرا دیا
نیویارک میں وائرس یورپ سے گیا جس کی وجہ سے امریکا کی باقی ریاستوں کے مقابلے میں ریاست نیویارک زیادہ متاثرہوئی وائرس خطے آباوہوا‘عمر حتی کہ خون کے گروپ کے مطابق اپنی ہیت میں تبدیلیاں لاتا ہے‘کورونا کی19نئی اقسام سامنے آئی ہیں. ژجیانگ یونیورسٹی کی تحقیق

j
کوروناوائرس ایک ہی بیماری نہیں بلکہ خطے اور ماحول کے ساتھ ہیت میں تبدیلی اور ایج گروپ پر مختلف اثرات کی وجہ سے یہ مختلف بیماریوں میں بدلتا رہتا ہے سائنسدانوں کے اس نئے انکشاف نے دنیا کو چکرا دیا ہے اس وائرس کی اب تک30اقسام دریافت کی جاچکی ہیں. وائرس سے ایشیا کے مقابلے میں یورپ اور امریکا میں زیادہ اموات اور مختلف خطوں میں ہلاکتوں کی شرح میں فرق پرتحقیق کرنے والے چین کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ نیا وائرس کچھ ممالک میں بہت زیادہ جان لیوا کیوں ثابت ہورہا ہے کیونکہ یہ خطے آباوہوا‘عمر حتی کہ خون کے گروپ کے مطابق اپنی ہیت میں تبدیلیاں لاتا ہے.