کراچی۔۔ 16 اپریل2020ء) انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سی166.95روپے سے کم ہو کر166.80روپے اور قیمت فروخت25 پیسے کی کمی سی167.15روپے سے کم ہو کر166.90روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید181روپے سے کم ہو کر180روپے اور قیمت فروخت183روپے سے کم ہو کر182روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید204روپے سیکم ہو کر203روپے اور قیمت فروخت206روپے سے کم ہو کر205روپے ہوگئی۔