امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 1891 افراد ہلاک

2 ہزار کے قریب نئی ہلاکتوں کے بعد امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہزار 664 ہو گئی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اپریل 2020ء) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 1891 افراد ہلاک۔ 2 ہزار کے قریب نئی اموات کے بعد امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہزار 664 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کو ایک اور دردناک دن کا سامنا رہا ہے

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔