اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا طیارہ شکر پڑیاں کے قریب گرا، امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں


اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 مارچ 2020ء) اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طیارہ گر گیا ہے۔طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔دھویں کے بادل شکر پڑیاں سے اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔
امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہو چکی ہیں۔ابتدائی طور پر کسی جان نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ کوئی مسافر طیارہ ہے تاہم بعد میں بتایا گیا  کہ یہ پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ہے جو ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔اسلام آباد میں ان دنوں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے فضائیہ کے جنگی جہاز پروازیں کر رہے ہیں۔